جہلماہم خبریں

ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ نے سال 2020ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے اغواء قتل اندھے قتل چوری ڈکیتی رابری جیسے سنگین کے مقدمات کی ٹریسنگ ملزمان کی گرفتاری منشیات کی لعنت کے مکمل خاتمے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے کمیونٹی پولیسنگ بروقت انصاف کی فراہمی لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے۔

اسی ویژن کو فروغ دیتے ہوئے سال2020ء میں ڈسٹرکٹ پولیس جہلم شاکر حسین داوڑ نے نہ صرف کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا بلکہ کھلی کچہریوں میں پیش ہونیوالے سائلین کی داد رسی بھی کی سال2020ء میں قتل کے کل 48مقدمات درج ہوئے جہلم پولیس نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے کل 201 ملزمان کو گرفتار کیاگیا پولیس نے سنگین نوعیت میں کے مقدمات میں ملزمان کو ناصرف گرفتار کیا بلکہ ان مقدمات میں ایک سو آٹھ ملزمان کوگرفتار کرکے چالان عدالت کیا۔

ملزمان کی گرفتاری کی شرح 87فیصد رہی ڈکیتی کے دو سرقہ بالجبر کے 72اور سرقہ کے ایک سو نوے مقدمات درج ہوئے جن میں ملوث512ملزمان کوگرفتار کیا گیا سرقہ وہیکلز کے کل132مقدمات درج ہوئے جن میں ملوث 163ملزمان کو گرفتار کیاگیا جن سے کاریں آٹھ عدد دیگر وہیکلز چار عدد موٹر سائیکل64عدد برآمد کیے سترہ ڈکیت گینگ چھ موٹر وہیکلز چوری گینگ چھ نقب زن چور گینگ اور تین مویشی چور گینگ جن میں ملوث ایک سو دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

سال2020ء میں کل مال مسروقہ پانچ کروڑ ایک لاکھ پچاس ہزار روپے زائد کا برآمد کیاگیا مقدمات منشیات سات سو نو درج ہوئے 729ملزمان کو جیل میں ڈالاگیا جن کے قبضہ سے چرس 239 کلو سے زائد ہیرون تین کلو سے زائد افیون دو کلو سے زائد اور شراب کی 3936 بوتلیں برآمد ہوئیں مقدمات اسلحہ 534درج ہوئے جن میں 534ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن سے پسٹلز 383 رائفلر پچاس عدد کلاشنکوف بتیس عدد گن بارہ بور 46عدد اور اٹھائیس سو روند برآمد ہوئے قمار بازی کے کل 35 مقدمات درج ہوئے جبکہ دو رکشہ ایک کیری ڈبہ اور آلات قمار بازی برآمد کیے۔

جہلم پولیس کی انتھک محنت بہترین نظام پٹرولنگ اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت کوئی اغواء برائے تاوان کا مقدمہ رپورٹ نہ ہوا اسی طرح سال2020ء میں پکار 15پر موصول ہونیوالی کالز پر پولیس ریسپانس ٹائم بارہ منٹ رہا چالان مکمل کی شرح 92فیصد رہی اسی طرح ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل40267 چالان کیے گئے جن میں ایک کروڑ چوبیس لاکھ بارہ ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ کیاگیا جبکہ 15ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا۔

اسی طرح 35ڈرائیونگ لائسنس اور چھ روٹ پرمٹ کو معطل کیاگیا پولیس افسران و ملازمین کے 859 سے زائد شوکاز نوٹسز کے متعلق سزا و جزاء کے احکامات جاری کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button