جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں مزید 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد 463 ہو گئی

جہلم: ضلع جہلم میں مزید 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 463 ہو گئی، 420 افراد صحت یاب، گھروں کو روانہ ہو گئے۔

ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم نے پریس ریلیز میں بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں مزید 2افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت جہلم نے آج تک کورونا وائرس کے مشتبہ 4100 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 463 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔اب تک 420 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں۔

ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا کہ31 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 3 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ 28 کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

سی او ہیلتھ نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد جو کے اپنے اپنے اضلاع میں ریفر کیے تھے ان میں سے 3 افراد ابھی تک اپنے اپنے اضلاع میں زیر علاج ہیں۔ جہلم میں اب تک کورونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جہلم میں اب تک 14 ڈاکٹرز، 2 نرسز اور 6 پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ تمام ڈاکٹرز، سٹاف نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button