دینہ میں کوسٹر اور ہائی ایس میں تصادم،3 خواتین سمیت 13 مسافر شدید زخمی

0

دینہ کے قریب ٹریفک کا خوفناک حادثہ ،کوسٹر اور ہائی ایس میں خوفناک تصادم سے تین خواتین سمیت 13افراد شدید زخمی ،ریسکیو 1122نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا ۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز دینہ نکودر کے قریب بائی پاس روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں تیز رفتار ہائی ایس نمبری LES-2211 ا ور کوسٹر میں آمنے سامنے جا ٹکرائیں جس سے تین خواتین سمیت 13افراد شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں عریج ولد خالد سکنہ گوجر خان ،ہاجرہ ولد بلال سکنہ فیصل آباد،انیتا ولد قدیر سکنہ گوجر خان ،جاوید اقبال ولد بشیر احمد سکنہ فیصل آباد،غلام نبی ولد سائیں خان سکنہ راولپنڈی، طارق ولد محمد اسحاق سکنہ راولپنڈی ،حضر حیات ولد محمد سعید سکنہ مظفر آباد، ارشد محمود ولد عبدالحمید سکنہ سرائے عالمگیر، نذیر احمد ولد عبید اللہ سکنہ ،مطلوب ولد نور حسین سکنہ اسلام آباد سمیت دیگر شامل ہیں۔

حادثہ کے بعد چیخ و پکار مچ گئی، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.