جہلم

کیئر ٹیکرز کے اراکین یوم عاشورہ پر ریسکیو 1122کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دیں گے

جہلم: کیئر ٹیکرز فلاحی تنظیم کے اراکین نو اور دس محرم الحرام کو ریسکیو 1122کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اس سلسلہ میں تمام اراکین صبح ساڑھے آٹھ بجے کالاگجراں ریسکیو 1122کے آفس پہنچے جہاں انہیں مختلف مقامات پر ان کی ڈیوٹی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

شہری حلقوں نے ریسکیو 1122اور کیئر ٹیکر ز کے ممبران کے اس اشتراک کو احسن قرارد یا ہے کیئر ٹیکرز کے اراکین کا یہ دستہ ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں جلوس اور مجالس کے دوران اپنی ڈیوٹی سرانجام دے گا۔

اس سلسلہ میں چیئرمین کیئر ٹیکرز اسفند میر نے اس امر کااظہار کیا کہ ہمارے اراکین ذمہ داری کے ساتھ نو اور دس محرم الحرا م کو ریسکیو 1122کے شانہ بشانہ اپنی ڈیوٹیاں انتہائی ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دیںگے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button