جہلم

غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کا دائرہ کار جہلم شہر سے نکل کرمضافاتی علاقوں تک پھیل گیا

جہلم: غیر قا نونی ہا ؤسنگ سکیموں کا دائرہ کار شہر سے نکل کرمضافاتی علاقوں تک پھیلنا شروع ہو گیا ،غیر قا نونی ہا ؤسنگ کا لونیوں کی بھر مار ، بااثر مالکان سادہ لوح افراد کو لوٹنے میں مصروف ،انتظامیہ متعدد کا لونیوں کو غیر قا نونی قرار دینے کے باوجود کاروائی کرنے سے گریزاں ، متاثرین کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں پہلے سے ہی غیر قا نونی اور غیر منظور شدہ ہا ؤسنگ کا لو نیوں کی بھرمار ہے ان ہا ؤسنگ سکیموں کے مالکان عوام کو سنہرے خواب دکھا کر ان کی جمع پونجی لوٹنے میں مصروف ہیں اب ان ہا ؤسنگ سکیموں کا دائرہ کار بڑھ کرمضافاتی علاقوں تک پہنچ گیاہے دن بدن ہا ؤسنگ کا لونیوں اور ٹاؤنز کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے، شہر سے ملحقہ علاقوں میں بھی غیر قا نونی اور غیر منظور شدہ سکیموں کے جراثیم پھیلنا شروع ہو چکے ہیں۔

بااثر مالکان ماہانہ اقساط کی آڑ میں ہزاروں رو پے مرلہ والی جگہ لا کھوں رو پے فی مرلہ میں سادہ لوح شہریوں کو ڈویلپمنٹ کے سنہری خواب دکھا کر فروخت کر رہے ہیں ۔ان غیر قا نونی کا لونیوں کا نہ تو میونسپل کمیٹی سے نقشہ منظور ہوا ہے اور نہ ہی مالکان نے میونسپل کمیٹی سے منظوری کے لئے رجوع کر رکھا ہے ، جسکی وجہ سے پلاٹ خریدنے والے درجنوں مالکان زہنی پریشانی میں مبتلا دکھائی دیتے ہیں۔ کیونکہ وہ بغیر نقشہ منظور ی تعمیرات نہیں کرا سکتے ۔

متاثرین نے بتا یا کہ میونسپل کمیٹی جہلم غیر قا نونی کا لونیاں بننے ہی کیوں دیتی ہیں اگر یہ کا لونیاں میونسپل کمیٹی کی ملی بھگت سے تیار نہیں ہو رہیں تو ا یم سی انتظامیہ بااثر مالکان کے خلاف آپریشن شروع کریں اور وہاں پر موجود سامان کو سرکاری تحویل میں لیکر نیلام کیا جائے تاکہ شہری انکے جھانسے میں آنے سے محفوظ رہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button