جہلماہم خبریں

جہلم میں مزید 12 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، متاثرہ افراد کی تعداد 1256 ہو گئی

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج مزید 12 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت ضلع بھر میں 69کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 10کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کورونا وائرس کے 11 متوقع مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 48628 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1256 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، آج مزید 2کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اب تک کل 1146کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت تک کورونا وائرس سے 31 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 34475 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 762 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئے کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 22 اموات ہوئی ہیں۔

ضلع بھر میں اب تک 49 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button