جہلم کی مصروف ترین شاہراہ ہیوی ٹریفک کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار،روڈ کھنڈرات میں تبدیل

0

جہلم: مصروف ترین شاہراہ ہیوی ٹریفک کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار،روڈ کھنڈرات میں تبدیل،محکمہ ہائی وے مسلسل چپ سادھے ہوئے ،جہلم کی یہ اہم ترین شاہراہ جو کہ پنڈدادنخان اور للٰہ انٹرچینج موٹروے تک رسائی کے لیے واحد رابطہ سڑک ہے۔

جی ٹی روڈ جہلم لاہور موڑ چونگی نمبر 5 تاملوٹ پل روہتاس روڈ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے جس کی بنیادی وجہ ملوٹ میں کرش مشینوں سے بجری لے کر جانے والے ہیوی ڈمپر ہیں جو کہ نہ صرف حادثات کا سبب بن رہے ہیں جس کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر جہلم نے صبح سات بجے سے شام سات بجے تک ان کے گزرنے پر پابندی عائد کر دی ہے، ان ہی کی وجہ سے روہتاس روڈ کھنڈرات کا نقشہ پیش کررہی ہے اور اس سڑک میں جگہ جگہ گڑھے بن گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک گزرنے میں شدید مشکلات کاسامنا ہے۔

روہتاس روڈ سے ملحقہ آبادیوں کے مکینوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم محمدسیف انور جپہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ محکمہ ہائی وے کے ارباب اختیار کو فوری طور پر ہدایات جار ی کریں کہ اس روڈ کی مرمت کا کام جلدازجلد شروع کیاجائے تاکہ اس روڈ سے گزرنے والو ں کو دوران سفر ذہنی کوفت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.