جہلماہم خبریں

میونسپل کمیٹی کا گرما گرم اجلاس، کلرک کے ہتک آمیز روئیے پر کونسلرز کا اجلاس کا بائیکاٹ

جہلم: میونسپل کمیٹی کا گرما گرم اجلاس،کلرک کے ہتک آمیز روئیے پر کونسلرز نے ایک گھنٹہ تک اجلاس کا بائیکاٹ کیا،صفائی اور سیوریج کے ناقص انتظام پر ممبران سراپا احتجاج بن گئے۔

رپورٹ کے مطابق میونسپل کمیٹی کا اجلاس کنوینئر چوہدری مقبول حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس شروع ہوتے ہی ہال مچھلی منڈی میں تبدیل ہو گیا۔اجلاس میں جنرل کونسلر چوہدری ذوالفقار علی نے کہا کہ نالوں کی صفائی کا ٹھیکہ بیس لاکھ کا دیا گیا چیف افسر کے بقول چودہ لاکھ ادا کر دئیے گئے لیکن اسکے باوجود نالوں کی صفائی نہیں ہوئی اور نہ ہی ممبران کو اس کے اخراجات کی تفصیل بتائی گئی ہے عوام کا پیسہ ضائع ہو رہا ہے ۔کونسلرز نے کہا کہ مشین محلہ نمبر ایک سے لیکر نیا محلہ،ڈھوک جمعہ،ڈھوک عبداللہ اور اسلامیہ سکول روڈ کا پانی شاداب روڈ کی پلی پر آتا ہے لیکن اسکا حل نہیں نکالا جا رہا۔

ہاؤس ممبران راجہ ظفر اقبال،عاصم کیانی،عمران قریشی،ناصر عنائیت اور دیگر نے کہا کہ شہر میں صفائی کے حالات ناگفتہ بہہ ہیں،واٹر سپلائی کے بل تیرہ تیرہ سال کے بھیجے جا رہے ہیں پہلے عملہ کیوں سویا رہا اب لوگ کیسے ادا کریں،ایڈ منسٹریٹر دور میں جو پروفیشنل ٹیکس لاگو کیا گیا تھا اس وقت اس پر عملدرآمد نہ ہوا اور اب جب عوامی حکومت نچلی سطح پے قائم ہوئی تو پروفیشنل ٹیکس کی مد میں دوکان داروں پر بوجھ ڈال دیا گیا۔

ممبران نے قرار داد پیش کی کہ شیڈول کو ری وائز کیا جائے اور از سر نو پروفیشنل ٹیکس وصول کیا جائے،لیبر کونسلر چوہدری اقبال نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے کونسلرز کو فنڈز نہیں دئیے گئے،جنرل کونسلر راجہ نعیم اعجاز عرف سیمی نے کہا کہ ان اجلاسوں کا کوئی فائدہ نہیں جس میں شنوائی نہ ہو آئندہ مجھے اجلاسوں کی اطلاع نہ دی جائے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button