ڈومیلی

تھانہ ڈومیلی پولیس کی دبنگ کارروائی، اشتہاری ملزم سمیت 2 ملزمان گرفتار

ڈومیلی: تھانہ ڈومیلی پولیس کی دبنگ کارروائی، اشتہاری ملزم سمیت 2 ملزمان گرفتار، ایک شخص سے چرس برآمد، تھانہ ڈومیلی پولیس نے چرس برآمدہونے پرمقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی پولیس کی دبنگ کارروائیاں جاری ہیں اس طرح گزشتہ رات کو تھانہ ڈومیلی پولیس اور پٹرولنگ پولیس چک مہیوں نے مشترکہ قبرستان چوک ڈومیلی ناکہ لگایاہواتھا اس دوران ایک شخص پیدل ڈومیلی شہر کی طرف سے آیا جو پولیس پارٹی کو دیکھ کرواپس ہوگیا جس پر پولیس نے تعاقب کرکے گرفتار کرلیا۔

ملزم کی کی تلاشی لینے پر 140گرام چرس برآمد ہوئی جس کی شناخت رستم حماد ولد عبدالخالق سکنہ سیری گھنیال تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم سے ہوئی، پولیس نے گرفتارکے تھانہ منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیے۔

دوسری کارروائی میں ایک اشتہار ملزم کو گرفتار کرلیا جو منور حسین ولدعبدالوہاب قوم اعوان سکنہ کھوڈ کمیٹی تحصیل پنڈی گھیپ ضلع اٹک کارہائشی تھا۔منور حسین مختلف وارداتوں ڈکیتیوں میں ملوث رہااور کئی مقدمات درج ہوئے اور اس شخص نے سزائیں بھی کاٹی۔

جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں پر اہلیان علاقہ کا ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔اسکے علاوہ تھانہ ڈومیلی پولیس نے ایک دن قبل اور گزشتہ رات کو گرفتار ہونے والے منشیات فروش کومیڈیا کے سامنے پیش کردیا۔دو کے خلا گزشتہ روز مقدمات درج ہوئے اور گرفتارکیاگیاتھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button