جہلم

جہلم میں منظور شدہ نقشے سے تجاوز کرنے پر اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹر سیل

جہلم: ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن کی ہدایت پر میونسپل آفیسر پلانگ محمد شہباز کی سربراہی میں جادہ روڈ سول ہسپتال جہلم کے بالمقابل تعمیر ہونے والے اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹر کے پلازے کو منظور شدہ نقشے سے تجاوز کرنے پر سر بمہر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن/ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن کی حدود میں واقع عمارتوں کے منظور شدہ نقشے کی خلاف ورزی کرنے اور بغیر نقشہ تعمیر ہونے والی عمارتوں، کوٹھیوں،پلازوں، مارکیٹوں، مارکیز، وغیرہ کے خلاف میونسپل کارپوریشن کے شعبہ نقشہ برانچ کی ٹیم نے کارروائیاں تیز کردیں ہیں۔
ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن/ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر بلڈنگز انسپکٹرز نے میونسپل آفیسر پلانگ محمد شہباز کی سربراہی میں جادہ روڈ سول ہسپتال جہلم کے بالمقابل تعمیر ھونے والے اسلام آباد ڈائگناسٹک سینٹر کے پلازے کو منظور شدہ نقشے سے تجاوز کرنے پر سر بمہر کردیا۔
میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کسی کو بھی بغیر نقشہ تعمیر کی اجازت نہیں اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، شہری تعمیرات سے قبل نقشہ برانچ سے نقشہ کی منظوری کروائیں۔
ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن/ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ مذکورہ امارت کا نقشہ کینسل کیا جا چکا ہے اور بلڈنگ کو فوری طور پر سیل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بغیر منظوری نقشہ اور پاس شدہ نشے کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کے خلاف کارروایاں عمل میں لانے کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو اگلے 3 دن میں زیر تعمیر عمارتوں کی چیکنگ کریں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے پر عمارت کو سیل کیا جائے گا۔
ڈی سی سیف انور نے آج ایم سی آفس کی مختلف برانچزکا دورہ بھی کیا ہے، اور سٹاف کی حاضری سمیت ریکارڈ کی چیکنگ کرنے کے ساتھ ساتھ کورونا ایس او پیز اور صفائی کے انتظامات کو دیکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button