وزیراعظم عمران خان کا سوہاوہ میں ’’القادریونیورسٹی‘‘ بنانے کا اعلان

0

سوہاوہ: وزیراعظم عمران خان کا سوہاوہ میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان، یونیورسٹی میں 2 مضامین سائنس اور صوفی ازم پڑھائے جائیں گے، نبی پاک ﷺ کی زندگی، تعلیمات پر ریسرچ کی جائے گی۔

سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی بنانے کا اعلان وزیراعظم عمران خان نے حیدر آباد یونیورسٹی کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک نے تعلیم پر توجہ دی وہ آگے نکل گیا ہمیں بھی اپنے لوگوں کو تعلیم یافتہ بنانا ہوگا، ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی بنارہے ہیں جس میں سائنس اور صوفی ازم پڑھائیں گے، جو لوگ ٹی وی پر بیٹھ کر انگریزی بولتے ہیں وہ 90 فیصد اردو میڈیم پاکستانیوں کی توہین اور انہیں احساسِ کمتری میں مبتلا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ القادر یونیورسٹی میں صرف2 مضامین سائنس اور صوفی ازم، صوفی ازم پڑھائے جائیں گے، نبی پاک ﷺ کی زندگی، تعلیمات پر ریسرچ کی جائے گی، پھرمغرب میں جب اسلام یانبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کی جائے گی تو ہمارے اسکالرزجواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.