ڈپٹی کمشنرجہلم محمد سیف انور جپہ کا دیہی مر کز صحت ڈومیلی اور ڈومیلی شہر کا دورہ، عوام سے ملاقات کی

0

ڈپٹی کمشنرجہلم محمد سیف انور جپہ نے اچانک دیہی مر کز صحت ڈومیلی کا دورہ کیا ۔ انہوں نے ایمرجنسی، جنرل وارڈ، چلڈرن وارڈ، آپریشن تھیٹر، ڈینٹل وارڈ، لان، پارکنگ اور دیگر جگہوں کا تفصیلی دورہ کیا، مفت ادویات کی فراہمی اور مریضوں کو دستیاب سہولیات بارے آگہی حاصل کی۔ ڈاکٹرز کی حاضری اور سٹاف کی ہسپتال میں مینجمنٹ کی پڑتال کی۔

انہوں نے ایم کو مزید بہتر اقدامات کرنے کی ہدایت دی اور بتایا ہے کہ وہ بار بار وزٹ کریں گے ۔ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے مز ید کہاکہ سرکاری ہسپتالوں پر عوام کا اعتماد بحال کیا جا چکا ہے حکو مت پنجاب سرکاری ہسپتالوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کسی بھی ڈاکٹر یا پیر ا میڈیکل سٹاف کی لاپرواہی بر داشت نہیں کی جائے گی ۔

ڈپٹی کمشنر نے آر ایچ سی میں مر یضوں کی تیمارداری کی اور ان کو فراہم کی جانے والی طبی سہو لیات کے بار ے میں دریافت کیا، انکو دی جانے والے ادویات پر ایکسپائری ڈیٹ اور حکومت پنجاب کا مونوگرام دیکھا ۔ ڈپٹی کمشنر نے ایم کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہسپتال میں بیبی وارمر کو درست حالت میں رکھیں اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناے رکھیں۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈومیلی شہر کا دورہ کیا، عوام سے ملاقات کی، عوامی حلقوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لئے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد کو ضروری ہدایت دی۔

انکا کہنا تھا کہ ضلع جہلم کی حدود میں بسنے والے لوگوں کو صحت، تعلیم کی سہولتیں فراہم کرنا انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے ، انکا کہنا تھا کہ ڈومیلی شہر میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ دیگر عدم دستیاب سہولیات پر کام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے جنرل بس اسٹینڈ ڈومیلی کا تفصیلی دورہ کیا، صفائی ستھرائی کے انتظامات میں بہتری لانے ، اڈے پر مسافر خانے کی صفائی، بنیادی سہولیتں کی دستیابی کے لئے ضلع کونسل سوہاوہ کے افسران کو ہدایت دی ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں کو ہر گز نظر انداز نہیں کریں گے ، ڈومیلی اور دیگر شہر کے لوگوں کے لئے میرے دفتر سمیت دیگر دفاتر سے افسران اوپن ڈور پالیسی پر یقین رکھتے ہیں، عوامی مسائل کے ازالے کے لئے فل فور ایکشن لیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر کے دورہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار احمد، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، مقامی صحافی نمائندگان، ممبران سول سوسائٹی ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ایم ایس آر ایچ سی، ڈی او انفارمیشن اور دیگر افسران و ڈاکٹرز موجود تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.