دینہاہم خبریں

دینہ کے قریب تیز رفتار مزدہ نے ٹرک کو ٹکر دے ماری، ایک شخص جاں بحق

دینہ: ٹریفک کا خوفناک حادثہ ،تیز رفتار مزدہ نے آگے جانے والے ٹرک کو ٹکر دے ماری ،ایک شخص جاں بحق ،پولیس نے مزدہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے قریب جی ٹی روڈ لہڑی موڑ کے مقام پر تیز رفتارمزدہ نمبری LWC-6441ڈرائیور سے بے قابو ہو کر آگے جانے والے لوڈر ٹرک نمبری C-2225 جو گجرات سے چاول لوڈ کر کے بونیر جا رہا تھا سے جا ٹکرایا ۔

حادثہ کے نتیجہ میں مزدہ میں ڈرائیور کے ساتھ بیٹھا شخص محمد نواز ولد ممتاز حسین سکنہ ڈھوک گجر تحصیل وزیرآباد ضلع گجرانوا لہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

پولیس تھانہ دینہ نے مزدہ ڈرائیور حسن اختر ولد احسان الحق سکنہ جلیاری کلیام ضلع راولپنڈی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button