جہلم

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں شرکت کیلئے گجر ہاؤس جہلم سے بڑا قافلہ روانہ ہوا

جہلم: الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں شرکت کیلئے جہلم سے بڑے قافلے کی روانگی ، قافلہ گجر ہاؤس سے روانہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ ہونے پر پی ڈی ایم کی جانب سے الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاج کیلئے جہلم سے ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد قافلہ کی صورت میں روانہ ہوئی۔

قافلہ کی قیادت سابق ایم پی اے چوہدری لال حسین ، چوہدری ندیم خادم ، چوہدری راشد گرمالہ اور دیگر نے کی جبکہ ضلعی تنظیم کے عہدیداروں کے علاوہ چاروں تحصیلوں سے سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ روانہ ہوا۔

رہنماؤں کا کہنا ہے کہ صادق اور امین بننے والوں کو بیرونی فنڈنگ کا حساب دینا ہوگا اور سٹے آرڈر پر چلنے والی حکومت کو ختم کرکے دم لیا جائے گا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button