دینہ

ملک کے استحکام و امن کیلئے علماء کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ پیر طارق مجذوبی

دینہ: اسلام امن و آشتی کا درس دیتا ہے ،ملک کے استحکام و امن کیلئے علماء کو متحد ہونے کی ضرورت ہے،اسلام کے دشمن مسلمانوں کے بھی دشمن ہیں ،دین اسلام امن و بھائی چارے کا درس دیتا ہے ،حقوق العباد کی بڑی اہمیت ہے، ہمیں پنجگانہ نماز کی ادائیگی کرنے چاہیے،آج کے دور میں انسان آخرت کو بھول کر دنیا کا سوچتا ہے حالانکہ یہ دنیا عارضی ہے۔

ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ حضرت پیر طارق مجذوبی نے مریدین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا روحانی سلسلہ ننیال سے والی کشمیر کوٹلی آزاد کشمیر میاں شیر محمد شہر ربانی شرق پوری ؒ جاری ہے ،جڑانوالہ میں دربار شریف ہے جوکہ 1922سے آباد ہے وہاں بھی دین کی خدمت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عجب زمانہ آ گیا ہے انسان ہی انسان کو کاٹنے پر مجبور ہے ،ہر کوئی اپنے مفاد کی خاطر کام کر رہا ہے،آج کے نفسا نفسی کے دور میں انسان کو آخرت کی فکر کرنی چاہیے ،دنیا عارضی ہے ،میری ہمیشہ سے کوشش ہے کہ جتنی بھی ہو سکت دین کی خدمت کی جائے ،دین اسلام ہمیں امن و بھائی چارے کا درس دیتا ہے ،یہودی لابی مسلمانوں کا گمراہ کرنے کے درپہ ہے ،امن مسلمہ کو یکجاں ہونے کی شد ضرورت ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button