پنڈدادنخان

پٹرولنگ پولیس للِہ موڑ نے ماہ جولائی کی کار کردگی رپورٹ جاری کر دی

پنڈدادنخان: پٹرولنگ پولیس للہ موڑ نے ماہ جولائی کی کار کردگی رپورٹ جاری کر دی، اوور لوڈنگ اور اوور سپیڈنگ کے مرتکب 13 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق انچارج پٹرولنگ پولیس للِہ موڑجہلم محمد اسلم سب انسپکٹر اور ایڈمن آفیسر محمود الحق ASI نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ SP پٹرولنگ راولپنڈی گلفام ناصر اور DSPپٹرولنگ جہلم آصف محمود کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے پٹرولنگ پولیس لِلہ موڑ نے ماہ جولائی میں غیر نمونہ اور بوگس نمبر پلیٹس لگانے والے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے خلاف 15 مقدمات درج کروائے۔

انہوں نے بتایا کہ بغیر کاغذات کے 4 موٹر سائیکلوں کو تھانہ بند کروایا جبکہ اوور لوڈنگ اور اوور سپیڈنگ کے مرتکب 13 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کروا کر انکو بند حوالات کروایا گیا ہے۔ایک مشکوک شخص سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کروایا گیا۔ دوران سفر خراب ہو جانے والی 25 گاڑیوں کو ممکنہ مدد فراہم کی گئی ہے۔

محمد اسلم سب انسپکٹر نے کہاکہ وہ اپنی ٹیم سنور خان، محمود الحق، ساجد محمود،ذیشان علی، رستم عباس، رؤف میکن اور محمد فاروق و دیگر تمام ٹیم ممبران کے ساتھ ہمہ وقت لوگوں کی مدد اور دوران سفر لوگوں کو محفوظ سفر کی فراہمی اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے کوہشاں ہیں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button