پنڈدادنخاناہم خبریں

مشیر وزیراعلیٰ پنجاب آصف محمود کا پنڈدادنخان میں قلعہ نندنا کادورہ، سائٹ کا تفصیلی جائزہ لیا

پنڈدادنخان: وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود، ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر، ڈائریکٹر جنرل اثار قدیمہ الیاس گل، ایم ڈی ٹورازم تنور جبار نے تحصیل پنڈ دادنخان کے دورہ کے موقع پر قلعہ نندنا کا تفصیلی دورہ کیا، ٹورازم کی سائٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ایسی سائٹس کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ انکی بحالی اور تزئین و آرائش کے لئے کام کر رہے ہیں، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر مشیر وزیر اعلی پنجاب آصف محمود نے بتایا ہے کہ قلعہ نندنا کی بحالی کیلئے جائزہ لیا گیا ہے اس کی تحفظ و تزئین آرائش کے لئے پرتجویز بنا کر وزیر اعظم کو بھیجی جائیگی، انہوں نے کہا ہے کہ سائٹ کی بحالی کے لئے جلد کام شروع کریں گے ۔

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود، ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر، ڈائریکٹر جنرل اثار قدیمہ الیاس گل، ایم ڈی ٹورازم تنور جبار نے قلعہ نندنا کی سائٹ پر پیدل مارچ کیا اور سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کرنے بارے تفصیلی بات کی۔

اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا ہے پنڈ دادن خان کے سرسبز معروف اور تاریخی علاقے باغاں والا میں مشہور ریاضی دان ابو ریحان البیرونی کی لیبارٹری رہی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ  خوبصورت سرسبز پہاڑوں اور میٹھے پانی کے چشموں کے درمیان اب قلعہ کے تحفظ کے لئے کام کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button