جہلماہم خبریں

عمران خان کا وزیر اعظم بننا ملک کے لئے خوشی کی خبر ہے۔ کرکٹر سعید اجمل

جہلم: عمران خان کا وزیر اعظم بننا ہمارے ملک کے لیے خوشی کی خبر ہے، امید ہے عمران خان جو وعدہ کرتے ہیں اسکو پورا ضرور کرتے ہیں،عمران خان کاساتھ سب دیں تو ہمارا ملک ترقی کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار کرکٹر سعید اجمل نے جہلم میں اپنے نجی گارمنٹس(سعید اجمل گارمنٹس سٹور) کی دوکان کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ناصر جمشید کو سزا ہوئی ہے بالکل ٹھیک ہوئی ہےجوملک سے غداری کرے گا اسکو سزا ضرور ملنی چاہیے،موجودہ کرکٹ ٹیم ایشیا کپ جیت کر آئے گی۔ امید ہے عمران خان پاک انڈیا تعلقات بہتر کر کے دونوں ملکوں کی کرکٹ کو بحال کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button