پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں مسافر وین الٹ گئی، خواتین سمیت 7 مسافر شدید زخمی

پنڈدادنخان: چک نظام موڑ کے مقام پر مسافر وں سے بھری ٹیوٹا ہائی ایس الٹ گئی، خواتین سمیت 7افراد شدید زخمی، زخمی ہسپتال منتقل ۔

تفصیلات کے مطابق چک نظام موڑ کے مقام پر مسافر وں سے بھری ٹیوٹا ہائی ایس الٹ گئی، حادثے کے نتیجہ میں خواتین سمیت سات مسافر شدید زخمی ہو گئے۔خطرناک موڑ پر حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔شدید زخمی افراد کو ٹی ایچ کیو پنڈدادنخان منتقل کردیا گیا۔

زخمی افراد کو ریسکیو 1122 کے علاوہ پرائیویٹ ایمبولنسز کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے میں معمولی زخمی ہونے والے افراد کو موقع پر مرہم پٹی کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button