دینہ میں سابق کونسلر کے گھر ڈکیتی، ڈاکو طلائی زیورات، نقدی، اسلحہ اور دیگر اشیاء لوٹ کر فرار

0

دینہ: تحریک انصاف کے رہنما و سابق جنرل کونسلر چوہدری جہانگیر کے گھر ڈکیتی کی دلیرانہ واردات ،8مسلح ڈاکو اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کا 18تولے طلائی زیورات ،پونے 2لاکھ نقدی اور ایک گن 32بور اور دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے ،واردات کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دینہ ٹھیکریاں میں سابق جنرل کونسلر و تحریک انصاف کے رہنما چوہدری جہانگیر کے گھر رات 2بجے کے قریب 8نامعلوم مسلح ڈاکو داخل ہو گئے اور انھوں نے اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا لیا ،ڈاکو جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے گھر میں پڑے لاکھوں روپے مالیت کے 18تولے طلائی زیورات ،پونے 2لاکھ کی نقدی ،ایک عدد گن 32بور اور دیگر اشیاء لوٹ لیں۔

ڈاکو کئی گھنٹے کی واردات کے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ اور پولیس سٹی چوکی دینہ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے ملزما ن کی تلاش شروع کر دی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.