جہلماہم خبریں

جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد

جہلم: عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد،ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔

تھانہ سٹی کے مناظر حسین اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم طاہر محمود ولد منیر حسین قوم گجر سکنہ محلہ رمضان پورہ سے 400گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سول لائن کے افتخار افضل اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم نبیل یونس ولد محمد یونسق قوم بٹ سکنہ شمالی محلہ جہلم سے 120گرام چرس ،ملزم خرم شہزاد ولد محمد اقبال قوم بٹ سکنہ شمالی محلہ جہلم سے 115گرام چرس ،طاہر یوسف ولد محمد یوسف سکنہ میدان پاکستان جہلم سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ دینہ کے نذر محمد ایس آئی نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر 231/17بجرم 324/337Aii/Fv/Fii/148/149ت پ تھانہ دینہ ملزم برریمانڈجسمانی تبارک علی ولد وارث علی قوم گجرسکنہ نٹائن سے پسٹل 30بور معہ 3روند بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ پنڈ دادنخان کے منظور حسین اے ایس آئی نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر17/18بجرم 392ت پ تھانہ پنڈ دادنخان ملزم برریمانڈجسمانی عامر شہزاد ولد یار محمد قوم مصلی سکنہ گولپور تحصیل پنڈ دادنخان سے پسٹل 30بور معہ 3روند بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ جلالپورشریف کے محمد ارشاد اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم آصف علی شہزاد ولد ملک محمد اکرم قوم علوی سکنہ باغانوالہ سے پسٹل30بو ر معہ 02روند برآمدکر کے ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ چوٹالہ کے محمد ادریس اے ایس آئی نے ASIنے بسلسلہ گشت و گرفتاری مجرمان اشتہاری مخبر خاص کی اطلاع پر مجرم اشتہاری مسمی باقر حسین ولد فضل احمد قوم گجر سکنہ جگتہ متعلقہ مقدمہ نمبر 218/17بجرم302/324/148/149/109ت پ تھانہ چوٹالہ کے گھر ریڈ کیا تو دروازے پر کھڑے ہوئے شخص نے پولیس کودیکھتے ہی باآواز بلند کہا کہ باقر حسین بھاگ جاؤ پولیس آگئی ہے۔جو آواز سنتے ہی مکان کی چھت کے ذریعے بھاگ گیا۔ دروازے پر کھڑے شخص کو قابو کرلیا جس نے بعد دریافت اپنا نام وپتہ بوستان خان ولد فتح محمد قوم گجر سکنہ جگتہ بتایا۔

مذکورہ شخص نے مجرم اشتہاری کو اپنے گھر میں پناہ دے کر اور بھاگنے میں مدد کرکے ارتکاب جرم کیاہے۔جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ سٹی کے مناظر حسین اے ایس آئی نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پرعین اللہ ولد عبدالواحد قوم ترین سکنہ خان زئی ضلع پشین ،طارق حسین بھٹی ولد محمد اسلم بھٹی سکنہ بلمقابل اقبال لائبریری،بشارت احمد اے ایس آئی نے حکمت اللہ ولد عبدالمالک قوم کاکڑ سکنہ قلعہ جانی خان توبہ کاکڑی بہرام خان تحصیل برشور ضلع پشین،طارق حسین بھٹی ولد محمد اسلم بھٹی سکنہ مدنی محلہ جہلم ،طارق محمود اے ایس آئی نے بھی کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر نوید احمد ولد عیسیٰ خان سکنہ محلہ پہران پشین، طارق حسین بھٹی ولد محمد اسلم بھٹی سکنہ مدنی محلہ ،تھانہ صدر کے غلام مجتبیٰ اے ایس آئی محمد رئیس ولد محمد خورشید قوم گجر سکنہ ترمنا تحصیل مری ضلع راولپنڈی ، عاقب فدا ولد فداحسین قوم ستی سکنہ محلہ گرڈ اسٹیشن کہوٹہ شہر ضلع راولپنڈی ، محسن رحیم ولد عبدالرحیم قوم کھوکھر سکنہ محلہ گرڈ اسٹیشن کہوٹہ شہر ضلع راولپنڈی ، مرزا منصور بیگ ولد مرزا نذیر بیگ سکنہ محلہ مغربی گلی شیخاں والی گلفام بازار کالا گجراں کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button