دینہ

صفائی نصف ایمان ہے،صاف ستھرا ماحول صحت کا ضامن ہے۔ ثاقب افضل

دینہ: صفائی نصف ایمان ہے،صاف ستھرا ماحول صحت کا ضامن ہے،کھانے پینے کے ساتھ ساتھ عوام کو صاف ستھرے ماحول کی بھی ضرورت ہے،دینہ کی عوام کے لیے بہتر سے بہتر صاف ستھری خوراک مہیاکر رہے ہیں ،ہمیشہ اپنی سروس بہتر رکھی ہے،دینہ و گرد و نواح کی عوام کا شکریہ جو ہمارے معیار کو پسند کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار حویلی میرج ہال دینہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اونرثاقب افضل نے کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ دینہ و گردونواح کی عوام کے لیے بہتر سے بہتر خدمات سر انجام دے رہے ہیں ہمارا میرج ہال موجودہ حالات کے عین مطابق ہے وسیع ہال بہترین پارکنگ اور اچھے انتظامات کے ساتھ ساتھ سستے پیکج کے ساتھ اہم رول ادا کر رہے ہیں۔

اس موقع پر معروف سماجی شخصیت حاجی محمد افضل نے کہا کہ حویلی میرج ہال دینہ کی عوام کے لیے بہترین تحفہ ہے،جہاں پر یہ لوگ خوشیاں بانٹ رہے ہیں ،یہاں کی صفائی اور خوبصورتی اپنی مثال آپ ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button