پیپلز پارٹی پنڈدادنخان کا جہانگیر محمود مرزا کے خلاف احتجاج، ووٹ نہ دینے کا اعلان

قیادت اور کارکنوں نے گو جہانگیر گو کے پلے کارڈ اٹھا کر شدید نعرے بازی کی

0

کھیوڑہ: پیپلز پارٹی تحصیل پنڈدادنخان کی قیادت اور کارکنوں نے آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے امیدوار ایم این اے جہانگیر محمود مرزا ایڈووکیٹ کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کر دیا۔جہانگیر محمود مرزا کے خلاف شدید احتجاج، گو جہانگیر گو کے پلے کارڈ اٹھا کر شدید نعرے بازی کی۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ میں پیپلز پارٹی ضلعی جنرل سیکرٹری پی ایس ایف شعیب کھوکھر نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو متحد کر کے میڈیا کو امیدوار ایم این اے جہانگیر محمود مرزا کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔احتجاج میں تحصیل صدر رشید بٹ جنرل سیکرٹری ملک خالد سید اصغر رضا زیرازی راجہ وجاہت تحصیل صدر پی ایس ایف سید احمد شاہ پی ایس ایف تحصیل جنرل سیکرٹری اور دیگر پارٹی ورکروں اور کارکنوں نے بھر پور شرکت کی ۔

اس موقع پر تحصیل پنڈدادنخان میں تنظیم کے اعلی عہدیداران اور پارٹی کارکنوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرزا جہانگیر سے پارٹی ورکر سخت نالاں ہیں، یہ کارکنوں کو بے عزت کرتے ہیں اور ان کی وجہ سے حلقے میں پیپلز پارٹی کے ووٹ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.