جہلم

محسن انسانیت کی تعلیمات امت کے لئے مشعل راہ ہدایت کے لئے مینارِ نور ہے۔ سید عطاء اللہ شاہ بخاری

جہلم: محسن انسانیت ﷺ کی تعلیمات امت کے لئے مشعل راہ ہدایت کے لئے مینارِ نور ہے ، اتباع رسول سے اطاعت رسول ممکن ہے۔

ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ کی ختم نبوت کی چوکیداری روز محشر میں محمد الرسول اللہ ﷺ کی شفاعت کا ذریعہ ہے ، منکرین ختم نبوت کا تعاقب ہی ختم نبوت کی چوکیداری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حرمت رسول ﷺ کے لئے اپنا تن من دھن قربان کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں ، کسی صورت ناموس رسالت ؐ پر آنچ نہیں آنے دیں گے ، تحفظ ختم نبوت ہمارا غیرت ایمانی کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ قادنیت دنیاء کا بدترین فتنہ ہے ، فتنہ قادیانیت کا تعاقب ہر سطح پر کرتے رہیں گے ، قادیانی ملک و ملت کے غدار آئین پاکستان کے باغی اور انسانیت کے بھٹکے ہوئے گروہ کا نام ہے ، قادیانی کوئی عقیدہ نہیں بلکہ ایک باطل مذہب و گمراہی کا نام ہے ، قادیانیوں کے لئے نرم گوشہ رکھنا قادنیت نوازی اور نبی کریم ﷺ کی ختم نبوت سے غداری ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button