جہلماہم خبریں

عام انتخابات کی آمد آمد، جہلم میں تمام سیاسی جماعتوں میں توڑ پھوڑ کا عمل تیز ہو گیا

جہلم: جیسے جیسے عام انتخابات قریب آرہے ہیں ویسے ہی تمام سیاسی جماعتوں میں توڑ پھوڑ کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔

مسلم لیگ (ن) انتخابات میں مخالف سیاسی جماعتوں پر ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کرنے کے لئے اقتدار کے بل بوتے پر سیاسی حلقوں میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروا کر عوام میں اپنی پذیرائی حاصل کرنے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہے ۔

سابقہ حلقہ این اے 62,63موجودہ اور نئی حلقہ بندیوں کے تحت این اے66/67 سے منتخب مسلم لیگ ن کے اراکین صوبائی و قومی اسمبلی چوہدری خادم حسین ، نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی ، ممبران صوبائی اسمبلی راجہ اویس خالد ، مہر محمد فیاض ، چوہدری لال حسین ، چوہدری نذر محمد گوندل عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کرنے کے لئے آخری 6 ماہ میں ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں ترقیاتی کام کروا کریہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن ہی ضلع کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامز ن کر سکتی ہے ۔

انتخابات ہونے میں محض چند ماہ باقی ہیں مگر مذکورہ سیاسی حلقوں میں پی ٹی آئی ، تحریک لیبک یا رسول اللہ ؐ ، پاکستان عوامی تحریک، جماعت اسلامی ، اور پیپلز پارٹی کے امیدواران کو میدان میں اتارنے کے لئے پارٹی سربراہان کی جانب سے ناموں کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی ، جس کی وجہ سے حکمران سیاسی جماعت کے خلاف ووٹ کاسٹ کرنے کے خواہشمند افراد تذبذب کا شکار نظر آتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button