دینہاہم خبریں

پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں جاری 4روزہ سپورٹس گالا اختتام پذیر

دینہ: تعلیمی اداروں میں تعلیم و تربیت کا عمل ساتھ ساتھ چلنا چاہیے، نصاب کی تکمیل سے تعلیم کا پہلو ممکن ہوتا ہے جب کہ غیر نصابی سرگرمیوں سے بچوں کی تربیت اور سیکھنے کے مواقع ملتے ہیں، اس لیے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی اہم ہیں اور اسی سلسلہ میں یونیورسٹی آف پنجاب جہلم کیمپس میں بھی ہر سال کی طر ح 2018 میں بھی سپورٹس گالا کا انعقاد کر رہا ہے ، سپورٹس گا لا 27 فروری 2018کو شروع ہوا ۔

ان خیالات کا اظہار ایڈ منسٹر یٹر ڈاکٹر محمد مدثرغفور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سپورٹس گالا کا آغاز ایڈ منسٹر یٹر ڈاکٹر محمد مدثرغفور نے اپنے ہاتھوں سے ربن کاٹ کر کیا اور ہر ڈپارٹمنٹ نے اپنے استاتذہ کے ساتھ گالا میں شاندار اینٹری کی،سپورٹس گالا میں مختلف کھیلوں میں طلبا و طلبات نے حصہ لیا۔

گالا میں کرکٹ ،والی بال ،ٹگ آ ف وار ،سیک ریس ،ٹیبل ٹینس اور بہت سے کھیل شامل تھے،ٹگ آف وار میں دفاعی چیمپئن لاء ڈپارٹمنٹ نے گولڈ میڈل اپنے نا م کیا،اور والی بال میں بی کام نے میدان مارتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، کرکٹ کے میدان میں دفاعی چیمپئن بی بی اے ڈپارٹمنٹ نے اپنے حریف سے سخت مقابلے کے بعدگولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

بی بی اے کی لڑکیوں نے کانٹے دار مقابلے کے بعد لاء ڈپارٹمنٹ کی لڑکیوں کو رسہ کشی میں ہرا دیا اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا،اس بار لاء اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ میں کانٹے کا مقابلہ ہوا تاہم ڈپارٹمنٹل ٹرافی لاء ڈپارٹمنٹ نے اپنے نام کی ۔

کھیلوں کے ساتھ ساتھ طلبا ء نے سٹال بھی لگائے ،سٹال میں ہر ڈپارٹمنٹ نے اپنے سٹال لگائے کسی نے کھانے باربی کیو، چاٹ کے سٹال لگائے اور کسی نے کا سمیٹکس کا سٹال لگایا،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے طلبا ء نے گیمنگ کیفے کا سٹال لگایا جس کو سب استاتذہ اور طلباو طلبات نے خوب سراہا۔

اختتا می تقریب میں ڈاکٹر مدثر غفور نے ا پنے ہاتھوں سے انعامات تقسیم کیے اور طلباء کو غیرنصابی سرگرمیوں کی اہمیت کے بارے میں بتایا،سپورٹس گالا4 دن جاری ر ہا اور جمعہ کے دن2 مارچ2018 کو ختم ہوا۔




متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button