جہلم

کورونا وائرس؛ 23 مارچ کو ہونے والی ثقافتی کھیل ٹومبی ملتوی کر دی ہے۔ چوہدری واسب حسین

جہلم: 23 مارچ کو ہونے والی تقریبات کو منسوخ کر دیا گیاہے ، کورونا وائرس کے خاتمے کے بعد نئی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار معروف سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری واسب حسین نے گزشتہ روز اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگوکے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ پچھلے 76 سالوں سے ہمارے آباؤ اجداد جادہ کے مقام پر پنجاب کا ثقافتی کھیل ٹومبی جو کہ کسانوں کا دلچسپ کھیل ہے بوجہ کورونا وائرس کی روک تھام 23 مارچ کو نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے سوشل میڈیا پر مشترکہ بیان میں ضلع جہلم میں ہونے والی 23 مارچ کے موقع پر تمام تقریبات کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے ، لہٰذا ہم ضلعی انتظامیہ کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے 23 مارچ کو ہونے والی تمام تقریبات کو منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے بعد دوبارہ فیصلہ کریں گے اگر موسم نے ساتھ دیا تو انشاء اللہ رواں سال حسب سابق روایت کسانوں کا ثقافتی کھیل ٹومبی منعقد کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button