دینہاہم خبریں

جہلم میں کورونا کے مزید 3 کیسز رپورٹ، کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1259 ہو گئی

دینہ: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج مزید 3 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت ضلع بھر میں 61کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میںکورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 10کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کورونا وائرس کے 11 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 48631 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 1259 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، آج مزید 11کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اب تک کل 1157کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت تک کورونا وائرس سے 31 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم اکتوبر 2020 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 34478 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 765 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی دوسری لہر میں اب تک 22 اموات ہوئی ہیں۔

ضلع بھر میں اب تک 49 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button