جہلم

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 4 ملزمان گرفتار

جہلم: رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا گھیرا تنگ، 4 ملزمان گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ASIصداقت علی پولیس چوکی مصری موڑنے دوران گشت 2 ملزمان محسن اقبال عرف رستم ولد محمد اقبال سکنہ جگتہ سے رائفل223بور کلاشنکوف معہ 5روندزاور محمد عمیر ولد محمد شفیق سکنہ کامونکی ضلع گوجرانوالہ سے 213گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ASIمحمدریاض تھانہ جلالپورشریف نے دوران گشت ملزم انفال صدر ولد صدر دین سکنہ کھیونوالہ سے پسٹل30بور معہ5روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اسسٹنٹ سب انسپکٹر صداقت علی تھانہ چوٹالہ نے مقدمہ نمبر 47مورخہ 12-03-2018بجرم 379/411ت پ تھانہ چوٹالہ میں مطلوب کیٹگری Bکا مفرور اشتہاری کامران شوکت ولد شوکت حسین ساکن روہتاس روڈ جہلم کو جدید سائنٹیفک طریقوں سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close