پنڈدادنخان

پولیس خدمت سنٹر پنڈدادنخان میں سینکڑوں افراد روزانہ فائدہ حاصل کرتے ہیں۔ فیصل محمود

پنڈدادنخان: پولیس خدمت سنٹر پنڈدادنخان کے قیام سے سینکڑوں افراد روزانہ فائدہ حاصل کرتے ہیں، خدمت مرکز میں تمام سہولتیں موجود ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انچارج خدمت مرکز ملک فیصل محمود نے خصوصی انٹر ویو دیتے ہوئے ۔کیا انہوں نے کہا ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی کی خصوصی ہدایات کے مطابق پولیس خدمت مرکزکا قیام عوام کی خدمت کرنا ہے جس پر عمل کیا جا رہا ہے۔

ملک فیصل نے کہا خدمت مرکز کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھلے ہیں اورکسی کام کے لیے سفارش ،رشوت یاکسی ٹاوٹ کی ضرورت نہیں اگر عملہ یاٹاوٹ کسی بھی شہری سے کسی کام کے لیے رشوت طلب کرے تو وہ شہری خدمت مرکز میں شکایت درج کروا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا خدمت مرکز کے قیام سے روزانہ فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ملک فیصل نے کہا کہ خدمت مرکز میں ہر طرح کی سہولتیں موجود ہیں ۔

چیئرمین تحصیل عوام دوست گروپ آ صف حیات مرزا صدر ملک غلام مصطفے مٹھونے کہا کہ پولیس خدمت مرکز کے خلاف جھوٹی افوائیں پھیلا کر عملہ کو بلیک میل کرنے والوں کا تحصیل عوام دوست گروپ محاسبہ کرے گا ۔خدمت مرکز میں خوش اخلاق محنتی اور دیانت دار عملہ سید فرمان علی شاہ چوہدری نعمان حیدر لیڈی کانسٹیبل عاصمہ گلزارکو تعینات کرنے پر عوام دوست گروپ نے ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button