پنڈدادنخان

انجمن تحفظ حقوق پنڈدادنخان کے وفد کی ایس ڈی او واپڈا نعمان شہباز سے ملاقات

پنڈدادنخان: انجمن تحفظ حقوق پنڈدادنخان کے وفد کی ایس ڈی او واپڈا نعمان شہباز سے ملاقات، شہریوں اور دکانداروں کو بجلی سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق انجمن تحفظ حقوق تاجران کا ایک وفدچیف آرگنائزر آصف حیات مرزا کی قیادت میں صدر حاجی محمد ریاض چیئرمین ایکشن کمیٹی شاہد باگوان سید افضل شاہ بخاری اور سیکرٹری انفارمیشن ملازم حسین طاہرنے ایس ڈی او واپڈا نعمان شہباز سے ملاقات کی اور شہر اور دوکانداروں کے بجلی کے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔

ایس ڈی او واپڈا نعمان شہباز کی توجہ شہر کے محلہ اسلام نگر جنزل بس اسٹینڈ محلہ پرانی تحصیل محلہ تیلیاں والا میں جگہ جگہ لٹکی ہوئی بجلی کی تاروں کو محفوظ طریقہ سے لگایا جائے تاکہ کوئی قیمتی جانی نقصان نہ ہو۔

علاوہ ازیں شہر میں گھروں کے اوپر سے گزرنے والی الیون کے وی بجلی کی تاروں کو ہٹایا جائے اس کے علاوہ محلہ پرانی تحصیل اور جنزل بس اسٹینڈ پر موجود ٹرانسفارمر ز کو اپ گریڈ کیا جائے کیونکہ ان پر لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے آئے دن ٹرپ ہو جانے کی وجہ سے بجلی کی سپلائی معطل ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے تاجروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایس ڈی او واپڈا نعمان شہباز نے تمام مساہل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی گلی محلوں میں لٹکی ہوئی بجلی کی تاروں کو فوری طور پر درست کرنے کا حکم دیا

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button