دینہ

گرین لیف ایلمینٹری سکول کے زیراہتمام سالانہ نتائج کے موقع پر پر وقار تقریب کا انعقاد

دینہ: گرین لیف ایلمینٹری سکول سید حسین نے 95% رزلٹ سے یونین کونسل گڑھ محل میں نمایاں کارکردگی دکھانے میں سرفہرست رہا ، گزشتہ رو ز سید حسین میں گرین لیف ایلمینٹری سکول کے زیر اہتمام سالانہ نتائج کے موقع پر پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا اہل علاقہ اور طلبہ و طالبات سمیت والدین کی کثیر تعداد میں شرکت ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ سید حسین میں واقع گرین لیف ایلمینٹری سکول کے سالانہ نتائج جاری کر دیئے گئے اول ،دوئم اورسوئم کے علاوہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے ننھے طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت ِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد ننھے ستاروں نے مزیدار ٹیبلو اور سٹیج پرفارمنس دکھا کر شرکاء کے دل جیت لیے۔ واضح رہے کہ ر واں برس گرین لیف ایلمینٹری سکول یونین کونسل گڑھ محل میں 95%رزلٹ کے ساتھ نمایاں رہا اور علاقہ بھر کے سکولوں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے سکول پرنسپل سید عامر الحسن شاہ نے بتایا کہ ہمارے سکول کے تمام سٹاف ،ٹیچر بچوں کو معیاری تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں سکول سٹاف کی انتھک محنت اور لگن کی وجہ سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ہمارا سکول95% رزلٹ کے ساتھ نمایاں رہا، پڑھائی کے معاملات میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اکثر سکولوں میں نقل اور بوٹی تجربے کروا کر بچوں کے مستقبل کے ساتھ مذاق کیا جاتا ہے اس کے بر عکس ہمارے سکول میں بہترین تعلیم و تربیت جو طلبہ و طالبات کا بنیادی حق ہے اور ان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے کسی قسم کی کوتائی نہیں ہو گی انشااللہ اگلے سال ہماری پوری کوشش ہو گی کہ ہمارا ادارہ 100%رزلٹ دے ۔

تقریب کے اختتام پر سکول انتظامیہ کی جانب تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا جبکہ اہل علاقہ کی جانب سے سکول کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button