جہلماہم خبریں

جہلم میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن، تحصیل روڈ اور کباڑی بازار میں تھڑے، شیڈ، ہٹا دیے گئے

جہلم: ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری،تحصیل روڈ اور کباڑی بازار میں تھڑے ،شیڈ،ہٹا دیے گئے،تحصیلدار محمد منیر خان اور چیف میونسپل آفیسر ناصر وڑائچ نے آپریشن کی نگرانی کی۔

تفصیلات کے مطابق اندرون شہر تجاوزات ہٹانے کے لیے آپریشن کیاگیا تحصیل روڈ پر لگے شیڈ ،پختہ تھڑے ہٹا دیئے گئے ،جن کی وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت میں خلل ہوتا تھا،اس کے بعد کباڑی بازار کے سامنے تمام تجاوزات ہٹا دی گئی اور شیڈ گرا دیئے گئے۔

شہری تنظیموں نے محکمہ ریونیو اور میونسپل کمیٹی جہلم کے اس مشترکہ آپریشن پر خوشی کااظہار کیا ہے اور ڈی سی جہلم محمد جہانزیب اعوان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جو حکومت پنجاب کے احکامات پر عمل درآمد کرواتے ہوئے اس آپریشن میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button