صحت میلہ کا مقصد عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ عبدالستار عیسانی

0

سوہاوہ: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ اور دیہی مرکز صحت ڈومیلی کا اچانک دورہ کیا۔

ہسپتال اور آر ایچ سی کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور مریضوں ، انکے لواحقین سے ڈاکٹرز و طبی عملہ کے رویہ، ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اے سی سوہاوہ ،ملک اعجاز ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی نے ہیلتھ ویک کے حوالے سے لگے سٹالز کا تفصیلی معائنہ کیا ۔

ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی کے اوقات میں ڈاکٹر کو اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دینے ہونگے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں موجود ادویات کی لسٹ مناسب جگہ پر آویزاں کی جائے نیز ڈاکٹرز کو بھی تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ وہ مریضوں کو باہر سے ادویات تجویز نہ کریں،پرچی کاؤنٹر پربزرگ، سپیشل افراد اور لاغر مریضوں کیلئے ترجیحی بنیادو ں پر پرچی کے اجراء کا نظام نافذ کیا جائے ۔

انہوں نے سٹالز پر موجود ڈاکٹرز کو ہدایت دی کہ وہ مریضوں کو معیاری سہولیات فراہم کر نے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے صحت میلہ کے متعلق میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ صحت میلہ کا مقصد عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے صحت میلہ کے قیام کا مقصد شہریوں میں موذی امراض کی تشخیص کے لئے فری سکینگ کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کی سکریننگ کر کے ان کی بیماریوں کی بروقت تشخیص کی جا سکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.