جہلم

سرپرست یونائیٹڈ گروپ جے سی سی آئی راجہ محمد انور کی چوہدری سہیل عزیز کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد

جہلم (عبدالرحمان گجر) سرپرست یونائیٹڈ گروپ جے سی سی آئی راجہ محمد انور کی نو منتخب ایگزیکٹو ممبر چوہدری سہیل عزیز کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد، سرپرست یونائیٹڈ گروپ جے سی سی آئی راجہ محمد انور نے نو منتخب ایگزیکٹو ممبر چوہدری سہیل عزیز کے آفس کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتھک محنت اور لگن ہو تو منزل آسان ہو جاتی ہے جس کا ثبوت الیکشن کے نتائج میں چوہدری سہیل عزیز کے ریکارڈ ووٹ ہیں انہوں نے ثابت کیا کہ وہ صرف اپنی ہی نہیں بلکہ یونائیٹڈ گروپ کی جیت کے لئے انتحابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں اور گروپ کے تمام قائدین نے ان کی صلاحیتوں کو تسلیم بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ صرف انتحابی مہم میں ہی نمبر 1 نہیں رہے بلکہ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن 21-2020 کے نتائج میں بھی سب سے زیادہ ووٹ لے کر نمبر 1 رہے، اللّہ تعالیٰ نے ان کی محنت کو رائیگاں نہیں جانے دیا اور انہیں تاریخی فتح عطا کی۔

اس موقع پر معروف سیاسی و کاروباری شخصیت حاجی محمد سلیم اور نو منتخب ایگزیکٹو ممبر ذیشان جرال بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button