جہلم

جہلم شہر میں دھواں چھوڑتی گاڑیاں، ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے لگیں

جہلم: شہر میں دھواں چھوڑتی گاڑیاں، ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے لگیں، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات غیر معیاری اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کرنے سے گریزاں ، شہریوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی شرح میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے ، ضلع کی چاروں تحصیلوں میں سینکڑوں ایسی گاڑیاں موجود ہیں جو دھواں چھوڑکر شہریوں کو مہلک امراض میں مبتلا کر رہی ہیں ، زہریلا دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ سموگ میں اضافے کاباعث بن رہی ہیں۔

حکومت نے سموگ کے خاتمے کے لئے اینٹوں کے بھٹوں کو بند کرنے کے احکامات تو جاری کر دیئے لیکن زہریلا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی جس کی بنیادی وجہ محکمہ ماحولیات کی عدم دلچسپی اور انتظامیہ کی غفلت ہے۔

شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button