جہلم

صحافیوں کی بقا اور ان کے حقوق کی جنگ آخری سانس تک لڑتے رہیں گے۔ چوہدری عابد محمود، شہباز بٹ

جہلم: صحافیوں کی بقا اور ان کے حقوق کی جنگ آخری سانس تک لڑتے رہیں گے ، صحافی اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر اپنے خاندان کی پرواہ کئے بغیر مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کی آواز کو اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے کیلئے بہت سے خطرات سے گزارتے ہیں لیکن صحافیوں کو وہ مقام نہیں مل سکا جس کے یہ حق دار ہیں ، صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔
ان خیالات کا اظہار جہلم پریس کلب کے صدر چوہدری عابد محمود ، جنرل سیکرٹری محمد شہباز بٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ جہلم پریس کلب کے معزز اراکین نے اپنے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لئے جو ذمہ داریاں ہمیں سونپی ہیں اس پر ہر حال میں پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور ، اسلام آباد کے صحافیوں کو مسائل کا سامنا نہیں جتنا علاقائی صحافیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، صحافیوں کی کالونی کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں ، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب جہلم کے صحافیوں کے اپنے گھر ہونگے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button