سیلفی کا جنون، سوہاوہ میں 16سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

0

سوہاوہ: سیلفی کا جنون، سوہاوہ میں میٹرک کا طالب علم 16سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ، نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روزسوہاوہ کا رہائشی 16سالہ نوجوان محمد علی ریلوے ٹریک پر کھڑا آتی ہوئی ٹرین کے سامنے سیلفی لے رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ گیا جس سے محمد علی نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا ۔

نوجوان کو اہل علاقہ سے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ،جاں بحق ہونیوالے نوجوان نے حال ہی میں میٹرک کا امتحان دیا تھا ،نوجوان کی ہلاکت کی خبر پر گھر میں کہرام مچ گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.