پنڈدادنخان

پنڈدادنخان کی یو سی سوڈی گجراں کا واحد گورنمنٹ ایلمینٹری سکول مختلف مسائل کا شکار

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان کی یو سی سوڈی گجراں کا واحد گورنمنٹ ایلمینٹری سکول مختلف مسائل کا شکار،عمارت ویران علاقہ میں ہونے کی وجہ سے سکول کے بچوں کا جنگلی جانوروں کی درندگی کا شکار ہونے کا خوف ہر وقت والدین کو رہتا ہے کیونکہ کئی افراد سکول کو جانے والے ویران راستے سے گزرتے ہوئے ان جانوروں کی درندگی کا شکار ہو کر زخمی ہو چکے ہیں۔

آٹھ کلاسوں کے لیے صرف چار کمرے ہیں ،سکول گاؤں سے ڈیڑھ کلو میٹر دور ہے اور راستہ پہاڑی علاقہ سے آنے والے برساتی پانی کی گزر گاہ ہے ،جب بھی بارش آتی ہے تو اس برساتی نالہ میں پانی آجانے کی وجہ سے دو سے تین دن تک سکول میں کلاسیں نہیں ہوتیں اس کے متبادل کے طور پر ریلوے سٹیشن یا گاؤں کی کسی حویلی میں کلاسیں لگائی جاتی ہیں۔

سکول کو جانے والا راستہ جنگلی جانوروں کی آماجگاہے 1980میں اس سکول کی کلاسز کا اجراء ہوا اور 2001میں اپ گریڈیشن ہونے پر مقامی فیکٹری کی طرف سے چار کمروں کی تعمیر ہوئی 17سال گزرنے کے باوجود سرکاری سطح پر کسی قسم کی تعمیر نہیں کی گئی اور نہ ہی سکول کو جانے والے راستہ کی تعمیر کی گئی ،2011سے اب تک اہل علاقہ ذمہ دار اداروں کو اپنی شکایات درج کرو اچکے ہیں مگر تاحال کوئی پرسان حال نہیں۔

یو سی سوڈی گجراں کے مکینوں نے سی ای او ایجوکیشن جہلم،ڈی سی جہلم اور صوبائی وزیرتعلیم پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ فوری طو رپر اس سکول کے راستے کا مسئلہ حل کیا جائے اس کے علاوہ اس کی بلڈنگ میں توسیع کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button