پی ایم ڈی سی کھیوڑہ مائینریونین کے ضمنی الیکشن، مرزا ضمیر جنرل سیکرٹری منتخب

0

کھیوڑہ: پی ایم ڈی سی کھیوڑہ مائینریونین کے ضمنی الیکشن میں مرزا ضمیر 304ووٹوں کی لیڈ سے الیکشن جیت کر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے، مہر جعفری گروپ کے امیدوار ملک زاہد کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا، مرزا ضمیر کے حامیوں نے الیکشن جیتنے کے بعد ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور نعرے بازی کی اور تمام مائینروں نے دربارعالیہ حضرت محبت شاہ بخاری کے دربار پر حاضری دی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی کھیوڑہ مائینریونین کے جنرل سیکرٹری مہر جعفر علی جعفری کے انتقال کے بعد ضمنی الیکشن کا اعلان ہوا سابق صدر پی ایم ڈی سی ورکر یونین ملک عبدالحفیظ نے الیکشن کمیشن کے فرائض سرانجام دئیے مہر جعفری گروپ کی طرف سے ملک زاہد کونسلر سٹی صدر مسلم لیگ ن کو جنرل سیکرٹری کے لیے امیدوار نامزد کیا گیا اور ان کے مدمقابل مرزا ضمیر تھے۔

ضمنی الیکشن میں مرزا ضمیر نے 419ووٹ اور ملک زاہد نے 115 ووٹ حاصل کیے اور مرزا ضمیر نے 403ووٹوں کی لیڈ سے الیکشن جیت لیا ملک زاہد کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا علاقہ بھر کے سیاسی سماجی و مزدور یونین نے مرزا ضمیر کو بھاری لیڈ سے الیکشن جیتنے کی مبارک باد دی اور امید کی کہ مرزا ضمیر مائینروں کی فلاح و بہبود اور ادارے کی بہتری کے لیے اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

نومنتخب جنرل سیکرٹری مرزا ضمیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں خود مزدور ہو ں اور مزدور کا بیٹا ہوں مزدوروں کے تمام مسائل میرے علم میں ہیں میرے لیے تمام مائینرز قابل احترام ہیں میں اقتدار کے بغیر بھی مزدور وں کی عزت اور خدمت کرتا تھا اور اللہ پاک نے مجھے عزیز واقارب اور مزدوروں کی دعاوں نے جو عزت دی ہے انشاء اللہ میں تمام مائینروں کی امیدوں پر پورا اتروں گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام مائینروں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ ادارے کی بہتری کے لیے بھی ہمیں متحد ہو کر جدوجہد کرنی ہو گی تاکہ پی ایم ڈی سی کھیوڑہ پراجیکٹ تاریخی منافع بخش اداروں میں سے ایک مثالی ادارہ بنے۔ آخر میں مرزا ضمیر نے تمام مائینرز کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور ملکی سلامتی امن محبت و بھائی چارے اور ادارے کی بہتری کے لیے خصوصی دعا کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.