دینہ

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چک اکا نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

دینہ: پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چک اکا نے سال 2019ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔
انچارج پوسٹ چک اکا مسعود احمد، سب انسپکٹر ایڈمن آفیسر وسیم انتصار، اے ایس آئی اور انکے سٹاف نے ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی راجہ شاہد نذیر کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس جہلم شاہد صدیق کی زیرنگرانی سال 2019ء میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی سی این جی سلنڈر استعمال کرکے عوام کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 65 مختلف مقدمات کا اندراج کروایا۔
دوران سفر عوام الناس کو پیش آنیوالی مشکلات کا اذالہ کرتے ہوئے 400 سے زائد مسافروں کو مدد فراہم کی ، مزید دوران گشت 42 اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1 ہزار5 سو62 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات میں بند کروائے ، عارف اے ایس آئی ، غلام علی اے ایس آئی اور ضیاء الرحمن اے ایس آئی کو شاباشی دیتے ہوئے کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
انچارج پوسٹ چک اکا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے سال 2019ء میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں روپے کے چالان کئے۔
ایڈمن آفیسر وسیم انتصار اے ایس آئی نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس ایک کرپشن فری فورس ہے جو عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button