سوہاوہاہم خبریں

طلباء قوم کے معمار ہیں اور معاشرے تعلیم سے عروج پاتے ہیں۔ راجہ جاوید اخلاص

سوہاوہ: گورنمٹ ہائی سکول دارا کیال میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد، ممبرقومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص اورچیئرمین او پی ایل اشتیاق چوہدری مہمانان خصوصی تھے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول داراکیال میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانان خصوصی ممبر قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص اور چیئرمین او پی ایل اشتیاق چوہدری تھے۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ طلباء قوم کے معمار ہیں اور معاشرے تعلیم سے عروج پاتے ہیں ۔ اشتیاق چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے ہاتھ میں مزدوری کے بجائے قلم دینا ہو گا۔اس موقع پر راجہ جاوید اخلاص نے سکول کے لئے ایگزامی نیشن ہال تعمیر کراکے دینے کا اعلان بھی کیا۔

سیاسی وسماجی شخصیت راجہ رضوان اور راجہ ایاز بھٹی نے 2018؁کے شاندار رزلٹ پر سکول کے پرنسپل یاسر محمود کی خدمات کو سراہتے ہوئے مبارک باد پیش کی اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا ۔ایگزامی نیشن ہال کے اعلان پرسکول انتظامیہ، سکول کمیٹی کے ممبرچوہدری محمد خلیل اورطلبا کے والدین نے راجہ جاوید اخلاص کا شکریہ اداکیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button