جہلماہم خبریں

جہلم میں پٹرول پمپ کے قریب ڈکیتی کی واردات، مزاحمت پر ایک شخص شدید زخمی

جہلم: جی ٹی روڈ کینٹ پی ایس او پٹرول پمپ کے پاس ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر ایک شخص زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق دو محنت کش افراد جو کہ جہلم ٹول پلازہ پر کام کرتے ہیں،چھٹی کے بعد گھر جاتے ہوئے جب پی ایس او پمپ کے نزدیک پہنچے تو دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے زبردستی ان سے کچھ رقم چھین لی اور مزاحمت کرنے پر ایک شخص کو گولی مار کر فرار ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی ہونے والے شخص عبیداللہ نیازی عمر 35سال رہائشی میانوالی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سول ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button