جہلم

پاکستان ایٹمی طاقت ہے، کسی نے میلی آنکھ سے دیکھاتو آنکھ پھوڑدیں گے، چوہدری لال حسین

جہلم: یوم تکبیر کے موقع پر گجر ہاؤس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں میاں نوازشریف ،میاں شہباز شریف کے جیالوں نے شرکت کی، ایٹمی دھماکہ کرنے اور ملک کو ایٹمی طاقت بنانے پر میاں نوازشریف کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

سابق ایم پی اے پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما شہنشاہ تعمیرات چوہدری لال حسین نے کہاکہ سابق وزیرا عظم پاکستان میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکہ کرکے ملک کی توقیر بڑھاکرپوری دنیائے سامنے ایٹمی قوت بنایا کامیاب ایٹمی دھماکہ کرنے کا سہرا نوازشریف کے سرجاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کیلئے ذوالفقار علی بھٹو نے بنیاد رکھی نواز شریف نے ایٹمی دھماکہ کر کے اس ملک کو ایٹمی طاقت بنایا. پاک فوج کی جرات اور بہادری کو سلام جن کی وجہ سے سے پورا ملک سکون کی نیند سوتا ہے نواز شریف کل بھی ملک ضرورت تھا آج بھی ملک کی ضرورت ہے۔

چوہدری لال حسین نے کہا کہ میاں نواز شریف ملک کے واحد لیڈر یے جوملک بحرانوں سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں یوم تکبیر کے موقع پرنواز شریف اورپاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close