جہلم

ذوالفقار چشتی کے بھتیجے کی فیملی سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ چوہدری محمد سعید احمد

جہلم: جہلم کی معروف سماجی و کارروباری شخصیت الحاج چوہدری محمد سعید احمد چیئرمین مرکزی انجمن تاجران نے ذوالفقار چشتی کے بھتیجے (پننوال) کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ذوالفقار چشتی کے بھتیجے کی فیملی سے اظہار تعزیت کرتے ہیں مرحوم کی وفات کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔

الحاج چوہدری محمد سعید احمد چیئرمین مرکزی انجمن تاجران سمیت الحاج پروفیسرمحمد سلیم احمدچوہدری، چوہدری احمد رضا، چوہدری مشتاق احمد ،قاضی نصیراحمد نے مرحوم کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم دکھ ورنج کی اس گھڑی پسماندگان کیساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے اس المناک وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ، اللہ کے حضور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے ، انہوں نے کہا کہ اہلخانہ صبر سے کام لیں جو دنیاء میں آیا ہے اس نے ایک نہ ایک دن ضرور جانا ہے ، انہوں نے مرحومین کے صبر وجمیل کی دعا بھی کی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close