کھیوڑہ

کھیوڑہ ہاکی ٹورنامنٹ، مونا ڈپو ہاکی کلب اور چکوال ہاکی کلب میں کانٹے دار مقابلہ

کھیوڑہ الکلی سپورٹس کلب کے گراونڈ میں ڈیمنڈ ہاکی کلب کے زیر اہتمام ہاکی ٹورنامنٹ میں مونا ڈپو ہاکی کلب اور چکوال ہاکی کلب میں کانٹے دار مقابلہ ہوا چکوال ہاکی کلب نے 4/2سے میچ اپنے نام کر لیا چیف گیسٹ عبدالاحد احمد گوندل ڈائریکٹر دارارقم سکولز ملک رمضان سماجی شخصیت تھے ۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ آئی سی آئی الکلی سپورٹس کلب کے گراؤنڈ پر مونا ڈپو ہاکی کلب اور چکوال ہاکی کلب مقابلہ ہوا چکوال ہاکی کلب نے4 اورموناڈپو ہاکی کلب نے 2 گول لگائے اورچکوال نے میچ جیت لیا ۔چیف گیسٹ عبدالاحد احمد گوندل ڈائریکٹر دارارقم سکولز ملک رمضان سماجی شخصیت کا گراونڈ میں پہنچے پر چیف آرگنائزر ملک شاہین اور سرپرست اعلی راحت عثمان ملک مظہر و دیگر نے والہانہ استقبال کیا ۔

اس موقع پرعبدالاحد احمد گوندل ڈائریکٹر دارارقم سکولزنے ٹورنامنٹ انتظامیہ کی کاوشوں کو بھرپور سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button