جہلماہم خبریں

ضلعی انتظامیہ ضلع کونسل کی ملکیتی پراپرٹی، مشینری اور گاڑیاں واپس کرے۔ راجہ قاسم علی خان

جہلم: ضلعی انتظامیہ ضلع کونسل کی ملکیت پراپرٹی مشینری اور گاڑیاں ہمیں واپس کرے ورنہ ہم احتجاج کرنے کے ساتھ ساتھ قانونی کاروائی کا بھی حق محفوظ رکھتے ہیں۔

ان خیالات کااظہار ضلع اسمبلی میں چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان ،وائس چیئرمین ضلع کونسل ڈاکٹر بشیر احمد نے ضلع کونسل کے اجلاس میں کیا۔جس میں ضلع کونسل کے ممبران کے علاوہ محمد اشفاق اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا ،اشتیاق احمد ڈسٹرکٹ الیکشن آفس بھی موجود تھے۔

انہوں نے تمام ارکان ضلع اسمبلی کو ہدایت کی کہ اپنے علاقوں میں خواتین کے شناختی کارڈ بنوانے کے ساتھ ساتھ ان کے ووٹوں کا اندراج بھی بروقت کروائیں تاکہ انتخابی عمل میں کوئی دشواری نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل کی پراپرٹی جس میں ضلع کونسل ریسٹ ہاؤس کے علاوہ مشینری اور گاڑیاں ابھی تک ضلعی انتظامیہ نے اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں جبکہ اس پر ضلع کونسل کا حق ہے،جس کے ضمن میں ڈپٹی کمشنر سے متعدد بار اجلاس ہو چکے ہیں اور تاحال اس پر عمل نہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر 14دن میں اس پر ضلعی انتظامیہ نے عمل نہ کیا تو ہم احتجاج کرنے کے ساتھ ساتھ قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button