پنڈدادنخان

کھیوڑہ میں گلیوں کا جال بچھانے کا دعوی کرنیوالے چیئرمین اور انکی ٹیم کا بھانڈا پھوٹ گیا

پنڈدادنخان: کھیوڑہ میں گلیوں کا جال بچھانے کا دعوی کرنے والے چیئرمین اور ان کی ٹیم کا بھانڈا پھوٹ گیا، من پسند افراد کی گلیاں بنائی جا رہی ہیں، حق دار لوگ دیکھتے رہ گئے، چیئرمین کو گریبوں کی بستی میں خستہ حال گلیاں نظر نہ آئیں۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک فیصل عباس اور ان کی ٹیم من پسند افراد اور اشتہارات کے ذریعے سستی شہرت حاصل کر کے بڑے بڑے دعوے کر رہے ہیں کہ ہم نے کھیوڑہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا، کھیوڑہ کی گلیاں پختہ کرنی شروع کردی ہیں جب کہ ان کے یہ دعوے اخبارات تک محدود ہیں اور حالات اس کے برعکس ہیں۔

صورت حال یہ ہے کہ من پسند افراد کی گلیاں تو پکی کی جا رہی ہیں لیکن حق دار لوگ دیکھتے رہ گئے ،امیروں کے گھروں کے سامنے گلیوں کو پکا کیا جا رہا ہے اور غریب لوگ اپنی گلیاں پکی کرانے کے لیے میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے چکر کاٹ کاٹ کر مایوس ہو گئے، ان کی کسی نے نہ سنی محلہ شاہجان، داودال،جوتانیہ ،دھمرایا،اسلام گنج ،الظاف شاہ پراچہ اورواڑہ روڈ گھوڑہ گراونڈ کی گلیاں چیخ چیخ کر اپنا حق مانگ رہی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button