بلاول بھٹو کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا تضحیک آمیز بیان قابل مذمت ہے، اشرف چغتائی

0

جہلم: پاکستا ن پیپلز پارٹی کے سنئیر راہنما اشرف چغتائی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے قبائلی ( وانا )میں جلسے سے خطاب کے دوران کے جان بوجھ پر پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو کو صاحب کی بجائے (صاحبہ ) کہہ کر مخاطب کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہ وزیر اعظم کی زبان ایک بار نہیں کئی بار پھسلی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایران میں جو بیان کے (دہشت گردی کیلئے ہماری پاکستان کی سرزمین استعمال نہیں ہوگی) کا افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک ملک کے وزیر اعظم کو جاپان اور جرمنی کی سرحدوں کو ساتھ ملاکر پیش کرنا عوام کو بروقت ان کی تاریخ اور جغرافیے کی معلومات نابلد ہونا پتہ چل گیا ہے۔

اشرف چغتائی نے کہاکہ بار بار خان صاحب کا یہ کہنا جب تک میں زندہ ہوں این آر او نہیں دوں گا سوال یہ ہے کون مانگ رہا ہے کون کہہ رہا ہے کون ان پر دباو ڈال رہاہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک اس حالت جنگ میں ہے قرضوں میں ڈوبا ہو اہے اور ایک طر ف بھارت جنگ مسلط کرنے کی کوشش کررہاہے دوسری طرف دہشت گردی کی جنگ کا مقابلہ کرنے کے لئے ہماری مسلح افواج قربانیاں دے رہی ہے ایسے حالات میں پہلے تو وزیر اعظم نے اپنے وزراء کو کھلا چھوڑ رکھا تھا اور اب وہ خود محاز آرائی کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.