فواد چوہدری کی کھیوڑہ آمد، ملک شوکت حیات، مہر فاروق حسنین نذر سمیت 6 لیگی کونسلرز پی ٹی آئی میں شامل

0

کھیوڑہ: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی آمدکھیوڑہ آمد، مسلم لیگی وائس چیئرمین ملک شوکت حیات سابق ناظم و مسلم لیگی رہنما مہرفاروق حسنین نذر اورچھ مسلم لیگی کونسلرز سمیت متعدد برادریوں نے ن لیگ کو خیر آباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی، کھیوڑہ شہر میں ن لیگ کو شدید دھچکا، پی ٹی آئی کی پوزیشن مزید مضبوط، ضمنی الیکشن میں راجہ شاہ نواز کی بھرپور حمایت کا اعلان، راجہ شاہ نواز کے الیکشن جیتنے کے امکانات واضح ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی کھیوڑہ شہر آمد پی ایم ڈی سی گیسٹ ہاوس میں شاندار تقریب سے خطاب کیا۔

تقریب کے بعد سابق ناظم و مسلم لیگی رہنما مہرفاروق حسنین نذر کی رہائش گاہ آمد پر سابق ناظم و مسلم لیگی رہنما مہرفاروق حسنین نذر مسلم لیگی کونسلر ز میں مرزا گلزار حسین مہر افضل راجہ اقبال مرزا عبدالقیوم ملک افسر خان اور پھر ملک خادم ہاوس پر ملک دانیال خان کی قیادت میں وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک شوکت حیات اور مسلم لیگی کونسلرز میں حاجی راجہ انار راجہ محمد احسان محمد لقمان اور سابق مسلم لیگی کونسلرز ملک غلام علی ملک ظفر معروف بزنس مین ملک لطیف ملک طارق سیکرٹری سمیت متعدد برادریوں نے ن لیگ کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی اور ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے رہنما راجہ شاہ نواز کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.